ائربلیو طیارے کا حادثہ پائلٹ کی غلطی سے ہوا: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

پشاور (نوائے وقت نیوز) سول ایوی ایشن نے ائر بلیو حادثے پر رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ عدالت نے ائر بلیو حادثہ کیس سے متعلق درخواست نمٹا دی۔  محکمہ دفاع کے حکام بھی پیش ہوئے۔ مسلم لیگ (ن) کی ماروی میمن نے ائر بلیو حادثے سے متعلق درخواست دے رکھی تھی۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ دوست محمد خان نے بتایا کہ پائلٹ اور معاون پائلٹ کی غلطی لگتی ہے۔ ائر ٹریفک کنٹرول سے غلط سگنلز دیئے گئے۔ طیارہ بھی پرانا تھا۔ بلیک باکس ریکارڈ سے معلوم ہوا پائلٹ تھکا ہوا تھا۔ سپریم کورٹ میں بھی ائر بلیو کیس کی سماعت کی جا رہی ہے۔ رپورٹس و دیگر دستاویزات عدالت میں پیش کی جائیں۔