ملک کو خوشحال بنانے کیلئے وزیراعظم کو پورا موقع دینا چاہیے، چوہدری عبدالغفور

رائے ونڈ (نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری سے پاکستان جلدہی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہونے لگے گا ،ملک کو خوشحال بنانے کیلئے وزیراعظم نواز شریف کو پورا موقع دینا چاہئے ۔جمہوریت کے چلنے میں ہی معاشی استحکام مضمر ہے ،عمران خان قوم سے جھوٹ بولنا بند کریں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جس طرح دہشت گردی پر قابو پایا ہے ، توانائی ،مہنگائی سمیت دیگر بحرانوں سے بھی نجات پالیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ثابت ہورہی ہے ۔