لیگی حکومت عوامی فلاح کیلئے دن رات کوشاں ہے: شرافت لیاقت بھٹی

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے رہنما شرافت لیاقت بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے معاشرے کے غریب اور پسے ہوئے طبقات کی فلاح کیلئے متعدد پروگرام کامیابی سے جاری و ساری ہیں جن میں آشیانہ سکیم ،میٹرو بس سروس ،تعلیمی فنڈ خود روزگار سکیم ،اپنا روزگار پروگرام اور خادم اعلیٰ دیہی روڈ پروگرام جیسے فلاحی منصوبوں سے عوام بڑی تعداد میں مستفید ہو رہے ہیں۔