فیصل آباد: کھانا وقت پر نہ دینے پر دیور نے تیل چھڑک کر بھابھی کو زندہ جلا دیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)کھانا ٹائم پر نہ دینے پر دیور نے تیل چھڑک کر بھابھی کو آگ لگا دی جو ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مرید والا کے علاقہ چک نمبر487 گ ب کے رہائشی ملزم محمد اشرف کا کھانا ٹائم پر نہ دینے کی وجہ سے اپنی بھابھی32 سالہ شمیم بی بی سے جھگڑا ہوگیا جس پر ملزم نے تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجہ میں خاتون کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔