شادی پر ہوائی فائرنگ‘ قصور اور نارنگ منڈی میں 2 دولہوں سمیت 8 افراد گرفتار

قصور + نارنگ منڈی (نامہ نگاران) قصور میں بستی صابری میں باراتیوں کی ہوائی فائرنگ پر دولہا سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ نارنگ منڈی میں دولہا سمیت 3 افراد پکڑ لئے گئے۔ بستی ونیکاں قصور سے علی اکبر کی بارات بستی صابری عنایت علی کے گھر پہنچی تو باراتیوں نے اندھادھند ہوائی فائرنگ شروع کردی۔ تھانہ بی ڈویژن پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور دولہے علی اکبر اور دیگر 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ قبل ازیں مہندی کی رسم کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے پر پولیس نے دولہا سمیت تین افراد شوکت‘ سخاوت اور سرفراز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ نواحی جنڈیالہ کلساں میں مہندی کی رسم پر فائرنگ کی۔ دولہا نے رات تھانہ نارنگ حوالات میں گزاری۔