زمین کی کمی: یونان کے شہروں میں قبریں کرائے پر ملتی ہیں

زمین کی کمی: یونان کے شہروں میں قبریں کرائے پر ملتی ہیں

ایتھنز (بی بی سی اردو) طویل عرصے سے یونان کے بڑے شہروں میں عارضی تدفین کا عمل جاری ہے۔ نعشوں کو جلانے کی بھٹیاں یا کریا کرم کی جگہیں نہیں ہیں۔ قبر کی جگہ کو دوبارہ سے کارآمد بنانا پڑتا ہے۔ حکام قبروں کے لیے پلاٹ کرائے پر دیتے ہیں اور کرائے کا یہ معاہدہ زیادہ سے زیادہ تین برس تک کا ہوتا ہے۔