رحیم یار خان: کچے کا علاقہ اغوا کاروں کیلئے محفوظ پناہ گاہ، خانیوال کے مغوی تاجر، پولیس اہلکار کو بھی یہاں رکھا گیا

خانیوال (خبر نگار) رحیم یار خان میں کچے کا علاقہ اغوا کاروں کے لئے محفوظ پناہ گاہ تصور کیا جاتا ہے۔ جنوبی پنجاب سے اغوا کئے جانے والوں کو بھی کچے کے علاقہ میں رکھا جاتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل خانیوال کے معروف بزنس مین مظہر فرید کمبوہ اور پولیس اہلکار عرفان کو اغوا کرکے کچے کے علاقہ میں رکھا گیا اور تاوان کی مد میں بھاری رقم لیکر رہا کیا گیا۔