حب: پولیس کی کارروائی اشتہاری ملزم گرفتار

حب (نوائے وقت نیوز) سی آئی اے پولیس لسبیلہ نے الہ آباد ٹائون میں کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ذاکر مسگی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔