تیونس: 104544مربع میٹر حجم کا سب سے بڑا قومی پرچم بنانے کا ریکارڈ

تیونس: 104544مربع میٹر حجم کا سب سے بڑا قومی پرچم بنانے کا ریکارڈ

اونگ جمل (اے ایف پی) تیونس کے شہریوں نے سب سے بڑا قومی پرچم بناکر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔ جنوبی صحرا میں گینز ورلڈ ریکارڈ بنانے کیلئے سینکڑوں افراد نے پرچم کھولنے کی تقریب میں حصہ لیا۔ اس موقع پر قومی ترانے کے ساتھ پرچم کو سلیوٹ پیش کیا گیا۔ پرچم کا حجم 104544مربع میٹر اور وزن 12.6ٹن ہے۔ مقامی ٹیکسٹائل مینوفیکچرز نے 2012ء کے ایک واقعہ کے ردعمل میں پرچم بنانے کا خیال پیش کیا۔ اس واقعہ میں ایک طالب علم نے قومی پرچم پھاڑ کر ایک کالا پرچم لہرا دیا تھا۔