بہاولنگر: مسلم لیگ (ضیائ) کے کارکنوں کا اعجازالحق کیخلاف مظاہرہ، نعرے بازی

بہاول نگر (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ضیائ) کے کارکنوں نے پارٹی قیادت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کرنے پر مرکزی سربراہ اعجازالحق کے خلاف رفیق شاہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مرکزی سربراہ ایم این اے اعجاز الحق اور صوبائی صدر ایم پی اے چودھری غلام مرتضیٰ کے دورہ بہاول نگر کے موقع پر پارٹی قیادت کی جانب سے نظرانداز ہونے والے حقیقی نظریاتی کارکنوں نے مرکزی سربراہ اعجازالحق کے خلاف رفیق شاہ چوک میں احتجاجی مظاہر ہ کیا۔ مظاہرہ میں شریک کارکنوں نے بینررز پلے کارڈ اٹھا کر اعجازالحق کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔