الطاف کو سنجیدہ نہیں لینا چاہئے، دوپہر کو بات‘ رات کو معافی مانگ لیتے ہیں: رانا ثناء

الطاف کو سنجیدہ نہیں لینا چاہئے، دوپہر کو بات‘ رات کو معافی مانگ لیتے ہیں: رانا ثناء

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو سنجیدہ نہیں لینا چاہئے وہ دوپہر کو بات کرتے اور رات کو معافی مانگ لیتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایم کیو ایم کی قیادت کو چاہئے کہ قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف بات نہ کرے جبکہ لاہور سے آئی این پی کے مطابق ایک انٹرویو میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ’’شور مچانے ‘‘کے سوا کوئی کام نہیں آتا‘ عمران خان اقتدار میں آنے کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے مگر وہ اقتدار کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں‘ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں بھی انکو عبرتناک شکست ہو گی ‘خیبر پی کے میں عوام ان سے آئندہ انتخابات میں تمام ناکامیوں کا حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف عام انتخابات میںدھاندلی کا شور مچا رہے ہیں انکے پاس دھاندلی کا کوئی ثبوت ہے اور نہ ہی عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب سیاست کرنے کی باقاعدہ تربیت لینا چاہئے۔