گوجرانوالہ: قتل کا ملزم تیز دھار آلے کیساتھ حوالات پہنچ گیا، نوجوان سے زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر کانسٹیبل سمیت 3 افراد زخمی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ سیشن کورٹ کے بخشی خانہ میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات، مقدمہ قتل کا ملزم تلاشی کے باوجود تیز دھار آلے سمیت حوالات پہنچ گیا، نوجوان کے ساتھ زیا دتی کی کوشش دیگر ملزمان نے ناکام بنادی، مشتعل ملزم نے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے کانسٹیبل سمیت تین افراد کو بری طرح زخمی کردیا، سینٹرل جیل سے پولیس کی نگرانی میں مقدمہ قتل کے ملزم وہاب خان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے سیشن کورٹ کے بخشی خانہ کی حوالات میں منتقل کیا گیا جہاں پر ملزم نے تاریخ پیشی کیلئے لائے گئے 12 سالہ زین نامی ملزم کے ساتھ مبینہ زبردستی زیادتی کی کوشش کی۔ مزاحمت پر تیز دھار آلے سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ملزمان ناصر، عمران شدید زخمی ہوگئے۔ ڈیوٹی پر موجو د کانسٹیبل زاہد ملزمان کو چھڑانے کیلئے پہنچا تو ملزم وہاب خان نے اس پر بھی حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔