کاہنہ، اوکاڑہ میں 2 بچوں، پاکپتن میں 2 خواتین سے زیادتی

کاہنہ+ اوکاڑہ+ پاکپتن (نامہ نگاران) کاہنہ، اوکاڑہ میں 2 بچوں، پاکپتن میں 2 خواتین سے زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں وارڈ نمبر 4کا نظر حسین کا 9سالہ رضوان گلی میں کھیل رہا تھا محلے دار نوجوان عدیل نے ورغلا کر ایک زیرتعمیر مکان میں لے جاکر زیادتی کر ڈالی۔ اوکاڑہ میں بھی اوباش نے 9 سالہ بچے سے زیادتی کی گئی۔نواحی قصبہ قاسم کے مہار میں احمد نے فخر علی کے بیٹے آصف سے زیادتی کی۔ پاکپتن میں گاؤں 79/EB کی (الف) سے نوید نے زیادتی کی۔ چک ڈھاری کنڈ کانجواں کے ناظم حسین کی بیوی (ص) سے مرسلین نے زیادتی کی ۔