پاک چین راہ داری خطے کو ملانے اور لوگوں کی خوشحالی کیلئے ہے ، شرافت لیاقت بھٹی

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے رہنماشرافت لیاقت بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کا ویژن بھارت سمیت تمام ہمسائیہ ممالک کی بہتری ہے جبکہ بھارت کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہ داری روٹ پر بیان حیران کن ہے پاک چین راہ داری خطے کو ملانے اور لوگوں کی خوشحالی کے لئے ہے جس سے پاکستان کی معشت میں بہت بڑا اضافہ ہو گا۔