ملک میں جمہوریت کے نام پر مک مکا کا نظام رائج ہے ، کاشف اسماعیل

رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنماء امیدوار چیئرمین رائیونڈ سٹی چودھری کاشف اسماعیل نمبردار نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر مک مکا کا نظام رائج ہے ۔حکمرانوں ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے پر لگے ہوئے ہیں۔دوسالوں میں غربت مہنگائی ،بیروزگاری ،لاقانونیت کرپشن میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔پولیس گردی انتہاء کو پہنچ گئی ہے ۔