علی امین کے اقدام سے پارٹی بدنام ہوئی، مخالفین کو انگلیاں اٹھانے کا موقع ملا: صوبائی وزیر اکرام اللہ گنڈاپور

ڈیرہ اسما عیل خان (نامہ نگار) صوبائی وزیر زراعت سردار اکرام اللہ خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ علی امین خان کے ایکشن سے پارٹی بدنام ہوئی، مخالفین کو تحریک انصاف پر انگلیاں اٹھانے کا موقع ملا ہے تاہم عمران خان پارٹی بدنامی کا باعث بننے والوں کو معاف نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ جب ایک ذمہ دار صوبائی وزیر ایسے کام کرے گا تو پھر مخالفین کی جانب سے دھاندلی کا نام لیکر چیخنا چلانا بے وجہ نہیں، اس حوالے سے ہمارے قائد عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے ہمیں وہ قبول ہوگا۔