سعودی عرب: اجتماعی شادی میں کم مہر والے جوڑے کیلئے خصوصی انعام

سعودی عرب: اجتماعی شادی میں کم مہر والے جوڑے کیلئے خصوصی انعام

ریاض (اے این این) سعودی عرب کے مشرقی شہر الاحسا میں فیملی تکافل اور شادی بیاہ میں شہریوں کو سہولت فراہم کرنے والی ایک تنظیم کی جانب سے اجتماعی شادی کی تقریب میں 15 ہزار ریال مہر رکھنے والے ایک نوجوان کو خصوصی انعام دیا گیا۔ شادی کی تقریب میں مجموعی طور پر 420 جوڑوں کا اجتماعی نکاح کرایا گیا۔  تقریب میں الاحسا کے گورنر شہزادہ بدر بن جلوی، مخیر حضرات اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب میں مقامی روایتی نغموں کی گونج میں عمر اور مہر میں سب چھوٹے دولہا المہام جو کہ جسمانی طور پر معذور ہیں، کو انعام دیا گیا۔ اس کے علاوہ کم مہر رکھنے پر مشعل بن المشعل اور عبدالالہ ابراہیم الکری کو بھی خصوصی انعامات دیے گئے۔