ہم نفاذ نظام مصطفیٰ کیلئے کوشاں رہیں گے: پیر منور حسین

لاہور (پ ر) پاکستان اولیاءاللہ کی دھرتی ہے۔ پاکستانی قوم دہشت گردوں اور شدت پسندوں سے مکمل اظہار نفرت کرے۔ مزاراتِ اولیاءپر دھماکے کرنے والے‘ مساجد و امام بارگاہوں کو ٹارگٹ کرنے والے اور مذہب کے نام پر قتل انسانیت کرنے والے قوم مسلم اور پاکستان کے دشمن ہیں۔ مشائخ عظام حضرت امیر ملت سید جماعت علی شاہ محدث علی پوریؒ جیسا کردار ادا کرکے ملک کو امن و آشتی سے استحکام دینے کی سعی¿ جمیلہ کریں۔ ہم دنیا میں اسلام کا پیغامِ امن‘ رسولِ کی بردباری اور اولیاءامت کی رواداری و صبر کو روشناس کراتے ہوئے نفاذِ نظام مصطفے کے لئے کوشاں رہیں گے۔ پاکستان بنایا تھا آج پاکستان بچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین متحدہ مجلسِ مشائخ و انٹرنیشنل امیر ملت ٹرسٹ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف نے اپنے دو ماہ کے تبلیغی دورہ¿ یورپ سے واپسی پر عقیدت مندان اور استقبال کے لئے آنے والے عاشقانِ رسول سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی‘ سجادہ نشین واصفی آستانہ بڈیانہ شریف پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی‘ پروفیسر حافظ محمد اکرم چشتی حافظ آباد‘ خلیفہ غلام رسول عرفانی آف قصور اور دیگر علماءو مشائخ نے کہا بلوچستان اور کراچی کے حالات سازش کے تحت خراب کئے جا رہے ہیں۔ پاکستان بنانے والے مشائخ عظام پر ہی خودکش حملے اور سنی عوام پر ظلم و ستم ملک دشمن عناصر کی گھناﺅنی سازش ہے۔ علماءو مشائخ اس سازش کو بے نقاب کرکے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔