ہر سال 10کروڑ شارک مچھلیاں مار دی جاتی ہیں: رپورٹ


لندن (بی بی سی اردو) ایک رپورٹ کے مطابق ہر سال تقریباً سو ملین شارک مچھلیاں مار دی جاتی ہیں۔ تجارتی ماہی گیری کے شارک مچھلیوں کی تعداد پر اثرات کے حوالے سے یہ آج تک کی جانے والی سب سے مستند رپورٹ سمجھی جا رہی ہے۔ یہ رپورٹ آبی پالیسی کے جریدے جرنل میرین پالیسی میں شائع ہوئی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ استحصال کی یہ شرح اس لئے بھی بہت یادہ ہے کیونکہ یہ سپیشی بڑی عمر میں آکر بچے پیدا کرتی ہے۔ محققین اس بات کو بھی تسلیم کرتے ہیں کہ شارک کی عالمی ماہی گیری کی حقیقی سطح کا تعین کرنا انتہائی مشکل ہے ۔
کیونکہ اس کا موجودہ ڈیٹا بہت غیرمعیاری ہے۔ تاہم سائنسدان کہتے ہیں کہ شارک مچھلیوں کی ہلاکتوں کے اعداد وشمار کہیں تریسٹھ ملین اور دو سو تہتر ملین کے درمیان ہیں۔
شارک مچھلیاں