گھریلو جھگڑے، ڈانٹ ڈپٹ پر قصور، ننکانہ رحیم یار خان میں دو خواتین سمیت 3 افراد کی خودکشی

قصور+ ننکانہ صاحب (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) دو خواتین سمیت 3 افراد نے مختلف وجوہات پر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ چونیاں کے نواحی گاﺅں نینوال میں فہیم نے والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ ننکانہ کے محلہ کیارہ صاحب کے وارث کی بیوی اظہراں بی بی کا جھگڑا ہو گیا جس پر اس نے تیزاب پی کر خودکشی کر لی۔ رحیم یار خان میں 25 سالہ گلشن بی بی نے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر زہر نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔