گوجرانوالہ: پتنگ کی ڈور بجلی کی تاروں پر گرنے سے 3گھروں میں آگ لگ گئی قیمتی سامان جل کر راکھ، ایک شخص بے ہوش

گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی ) دھاتی ڈور سے اڑائی پتنگ ہائی وولٹیج تاروں پر گر پڑی ،شارٹ سرکٹ کے باعث تین گھروں میں آگ لگ جانے پر قےمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ گرجاکھ کے علاقہ محلہ رشید کالونی میں واقعہ ، اس دوران امجد فاروق دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے بے ہوش ہو گیا ، جسے فوری طبی امداد کے لیے دسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیاگےا۔