ڈی آئی خان سے 6 ٹارگٹ کلرز گرفتار کانسٹیبل، ٹیچر اور پٹواری شامل ہیں

ڈی آئی خان (نوائے وقت نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 6 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا۔ ڈی پی او کے مطابق ملزمان میں ایک پولیس کانسٹیبل، ایک ٹیچر اور ایک پٹواری بھی شامل ہیں۔