نواز شریف سے ملاقات کرکے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کرونگا:لشکری رئیسانی

 کوئٹہ(آئی این پی) پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صدر حاجی لشکری رئیسانی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ،باضابطہ اعلان جلد نواز شریف سے ملاقات کے بعد کریں گے ۔ہفتہ کویہاں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے انہیں خود مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی اوروہ ان سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد رائے ونڈ کا دورہ کرنے والے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت مسلم لیگ ن بہترین انتخاب ہے۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی لشکری رئیسانی کے مطابق غیر جمہوری طاقتوں کے خلاف مسلم لیگ ن کھڑی ہے تاہم وفاق کو ایک موقع ضرور دینا چاہیے۔