میوزک پر اونچے سر لگانے والا ماہر گلوکار کتا


لندن (نوائے وقت نیوز) حال ہی میں ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ایک کتا میوزک پر اونچے سر لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ کتا پہلے تو میوزک کو بغور سنتا ہے اور پھر اپنی ناسمجھ آنےوالی زبان میں گا کر بھی دکھاتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ سنکر کتا کس انہماک سے نہ صرف اونچے سر لگا رہا ہے بلکہ تال بھی ملانے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔
گلوکار کتا