میاں شہباز شریف سولر لیمپ تقسیم کر کے علم کی روشنی پھیلا رہے ہیں: ملک محمد انعام

رائے ونڈ (نامہ نگار) صوبائی حلقہ 141کے لیگی رہنماءملک محمد انعام نے کہا کہ زرداری حکومت نے اربوں روپے لوٹ کر ملک میں اندھیرا کیا لیکن قائد مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف اور خادم پنجاب میاں شہباز شریف سولر لیمپ تقسیم کرکے علم کی روشنی پھیلا رہے ہیں، وہ ان خیالات کا اظہار مانگا منڈی کی روحانی شخصیت میاں محمد اشرف کے بیٹے کی دعوت ولیمہ پر صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور اور سابق آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کررہے تھے،