میئر استنبول قادر توپباش کا شہباز شریف کی قیادت کو خراج تحسین میٹرو بس پراجیکٹ کے ذریعے تعلقات مجسم حقیقت میں ڈھل گئے ہیں، خط

میئر استنبول قادر توپباش کا شہباز شریف کی قیادت کو خراج تحسین میٹرو بس پراجیکٹ کے ذریعے تعلقات مجسم حقیقت میں ڈھل گئے ہیں، خط

لاہور (خصوصی رپورٹر) میئر استنبول قادر توپباش نے کہا ہے کہ میٹرو بس پراجیکٹ کے ذریعے پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات ایک مجسم حقیقت اور نہایت کارآمد عمل میں ڈھل گئے ہیں۔ اپنے خط میں میئر استنبول نے شہباز شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ماضی کے برعکس آئندہ برادرانہ تعلقات کے نام پر محض لفظوں کی بازی گری کی بجائے ہمارے تعلقات مربوط اور مثبت نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔