فیروز والا: قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ، 6ملزم گرفتار

فیروز والا (نامہ نگار) اے ایس پی مریدکے سرکل محمد عرفان سموںنے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ ریان پور میں قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر چھ قمار بازوں کو گرفتار کرکے ساڑھے سترہ ہزار روپے کی رقم اور چرس برآمد کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ اے ایس پی محمد عرفان سموں کو اطلاع ملی کہ ریان پور میں ایک آفس میں جوا ہو رہا ہے جنہوں نے مریدکے پولیس کی نفری کے ہمراہ چھاپہ مارکر چھ افراد طارق خان، ارشاد احمد، اشرف وغیرہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے داﺅ پر لگی ہوئی رقم برآمد کر لی جبکہ ایک ملزم سے چرس بھی برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔