فیروز والا: بغیر نقشہ عمارتوں کی تعمیرات کیخلاف آپریشن‘ 14 افراد پر مقدمہ

فیروز والا (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا علی شہزاد کی ہدایت پر بغیر نقشہ کے عمارتوں کی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے سلسلے میں ٹی او آر فیروز والا محمد ادریس ملک‘ سی او کوٹ عبدالمالک طارق محمود سندھو اور انسپکٹر انفورسمنٹ صفدر باجوہ نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ لاہور روڈ اور کوٹ عبدالمالک میں متعدد پلازہ اور عمارتوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 14 افراد محمد حسین‘ ارشد‘ آصف‘ اخلاق احمد‘ مولوی شیر اور دیگر ارکان کےخلاف لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ ٹی او آر محمد ادریس ملک نے بتایا کہ آپریشن کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ کارروائی سے قبل عمارتوں کے مالکان کو نوٹس اطلاع جاری کئے۔ بعدمیں مالکان کیخلاف آپریشن کیا۔