فیروزوالا: ناقص اور مضر صحت کھانے کی فروخت‘ شہری بیماریوں میں مبتلا

فیروزوالا (نامہ نگار) علاقہ میں ہوٹلوں اور ریڑھیوں پر ناقص اور مضر صحت کھانے کی فروخت سے شہریوں میں بیماریاں پھیلنے لگیں‘ ناشتہ فروخت کرنے والے عوام میں ”موت“ بانٹنے لگے۔ بتایا گیا ہے کہ فیروز والا کے پہلے اور دوسرے گول چکر میں بیٹھے ہوئے ناشتہ فروش نواحی علاقوں میں ناشتہ مضر صحت اور ناقص بونگ پائے‘ چنے فروخت کر رہے ہیں‘ جبکہ مذکورہ ناشتے سے بدبو بھی آ رہی ہوتی ہے ہوٹلوں اور گھروں پر تیار کردہ اس ناقص خوراک کی تیاری سے عوام کو بیماریاں بانٹنے کا موجب بن رہے ہیں۔ سماجی شخصیات عامر نعیم صدیقی‘ کامران نعیم صدیقی و دیگر شہریوں نے کہا ہے کہ متعلقہ ادارے مذکورہ ہوٹلوں اور ناشتہ فروشوں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ تاکہ لوگ ناقص اور حفضان صحت کے اصولوں کے منافی کھانے کی مضرت رسانی سے محفوظ رہ سکیں۔