عوام دوست پالیسیوں کی بدولت مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت بڑھ گئی: رانا واجد

چھانگا مانگا (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سابق یونین ناظم رانا واجد علی خان نے کہا ہے کہ ایم این اے رانا اسحاق خان کی کوششوں سے چھانگا مانگا میں 6½ کروڑ روپے کی لاگت سے سیوریج کا منصوبہ زیرتعمیر ہے جبکہ شہر بھر میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے ٹف ٹائل لگانے کا منصوبہ بھی جلد شروع کردیا جائیگا۔ مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے رانا واجد نے کہا کہ 65 لاکھ کی لاگت سے سولنگ اور نالیوں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام دوست پالیسیوں کی بدولت مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت بڑھ رہی ہے اور آئندہ انتخابات میں نوازشریف دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوجائینگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے میٹرو بس، اجالا پروگرام، لیپ ٹاپ کی تقسیم کے منصوبوں نے انقلاب برپا کردیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں کی بدولت دیگر جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی بدولت عوام پیپلز پارٹی انتخابات میں عبرتناک شکست سے دوچار کردینگے۔