شہباز شریف کے دورہ نارووال کی جھلکیاں

شہباز شریف کے دورہ نارووال کی جھلکیاں

(ایم حفیظ اللہ / محمد ہمایوں سے) ٭.... وزیر اعلیٰ کی نارووال آمد کے موقع پر شہر میں جشن کا سماں تھا اور تمام شہر اور پنڈال کو استقبالی بینروں، وزیر اعلیٰ پنجاب اور قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کی قد آور تصاویروں سے سجایا گیا تھا۔ ٭....وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر جونہی فضا میں نمودار ہوا تو مسلم لیگی کارکنان نے شیر آیا شیر آیا کا نعرہ لگا کا ان کا استقبال کیا۔ ٭....احسن اقبال، ارکان صوبائی اسمبلی اویس قاسم اور کرنل (ر) شجاعت علی، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن عبدالجبار شاہین، آر پی او گوجرانوالہ کیپٹن (ر) محمد امین وینس، ڈی سی او نارووال احمد علی کمبوہ، ڈی پی او نارووال ملک سکندر حیات، میاں رشید احمد، خواجہ وسیم بٹ اور ضلعی صدر (ن) لیگ ملک طارق اعوان نے وزیر اعلیٰ کو خوش آمدید کہا۔