تحصیل چونیاں میں تعینات نئی خواتین سائنس ٹیچرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کر دی گئی

چونیاں (نامہ نگار) تحصیل چونیاں میں نئی تعینات ہونیوالی تمام خواتین سائنس ٹیچرز کوتنخواہوں کی ادائیگی کر دی گئی۔ ڈپٹی ڈی ڈی ای او زنانہ چونیاں میں شازیہ رفیق نے کہا کہ پنجاب بھر میں سب سے پہلے تحصیل چونیاں میں نئی تعینات ہونیوالی خواتین سائنس ٹیچرز کو تنخواہوں ادا کر دی گئی ہیں۔ اساتذہ محنت اور لگن سے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ ملک کے معمار بن سکیں۔