انتخابات میں تبدیلی کا سونامی آکر رہے گا: عبدالکریم کلواڑ

لاہور (پ ر) تحریک انصاف لاہور کے رہنما عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ انتخابات میں تبدیلی کا سونامی آکر رہے گا‘ نام نہاد عوام دوست حکمرانوں کو اپنی اصلیت کا پتہ چل جائے گا۔ اپنے بیان میں عبدالکریم کلواڑ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں یہ دونوں پارٹیاں اقتدار کی خاطر آج تک عوام کو بے وقوف بناتی آئی ہیں‘ اب ان کی ڈرامے بازیاں نہیں چلیں گی۔ باشعور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے تحریک انصاف کو اقتدار میں لائیں گے۔