سویڈن : دنیا کا پہلا آئس ہوٹل عوام کیلئے کھل گیا
سویڈن (نیٹ نیوز) دنیا کا پہلا آئس ہوٹل عوام کے لئے کھل گیا۔ قطب شمالی کے جنوب میں سوئیڈن کے قصبے جوکاسجروی میں مکمل طور پر برف سے بنا ہوٹل عام عوام کیلئے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔ سوئیڈن آئس ہوٹل دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا برفانی ہوٹل ہے، جسے ہر سال نومبر کے مہینے میں ڈیزائن کرنا شروع کیا جاتا ہے اور ہفتوں میں مکمل ہوتا ہے۔