گوجرانوالہ: پولیس کا شراب نوشی کے الزام میں گرفتار شہری پر بدترین تشدد ‘ٹا نگ تو ڑدی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصو صی ) پولیس نے شراب پینے کے مبینہ جرم میں گرفتار محنت کش کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا تے ہو ئے ٹا نگ کی ہڈی تو ڑ کر اپاہج بنا ڈالا بتا یا گیا ہے کہ فرید ٹائون کے رہائشی محنت کش پنتیس سالہ اصغر کو پولیس چوکی جنڈیالہ باغوالہ نے شراب نوشی کے جرم میں گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا جہاں پر شیر جو انوں نے اسے مبینہ طور پر بد ترین تشدد کا نشانہ بنا یا جس سے اسکی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی پولیس اہلکا روں نے اصغر کوطبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیاجہاں پر ڈاکٹرز نے ٹانگ کی ہڈی فریکچر ہو نے کی تصدیق کر تے ہو ئے اس کا علا ج معالجہ شروع کر دیا ہے۔