کوئٹہ: فائرنگ کے مختلف واقعات میں لیویز اہلکار سمیت 3 افراد قتل

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں  لیویز اہلکا رسمیت تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔ گزشتہ روز تمپ کے علاقے میں لیویز اہلکار محمد اعجاز ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا رہا تھا راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر لیویز نے کارروائی شروع کر دی۔ قلات کے علاقے دشت مغل زئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد رمضان کو قتل کر دیا اور فرارہوگئے۔ مزید کارروائی  متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔کوئٹہ کے نواحی علاقے اختر آباد میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے برات خان کو قتل کر دیا۔