کمالیہ: سابق شوہر نے خاتون اور نومولود بچے کو تشدد کرکے مار ڈالا

کمالیہ (نامہ نگار) سابق شوہر نے خاتون اور نومولود بچے کو تشدد کرکے قتل کر دیا، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 55 ٹکڑا کمالیہ کے رہائشی غلام رسول نے درخواست گزاری اس کی بیٹی یاسمین کوثر نے مراد چدھڑ نامی شخص سے شادی کی تھی جس سے طلاق ہونے کے بعد دخترم نے امین نامی شخص سے دوسری شادی کرلی۔ اس شادی کے بعد یاسمین کوثر کو مراد نے زبردستی پیرمحل سے اغواء کرلیا اس متعلق مقدمہ تھانہ پیرمحل میں درج کروایاگیا امروزمعلوم ہوا مراد عیدگزارنے کے لئے دخترم کو ہمراہ لے کراپنے گھرآیا ہوا ہے میں معہ گواہان دخترم کی واپسی کے لئے مراد چدھڑکے گھرگئے جہاں پر دیکھا  دخترم کے بطن سے پیداشدہ ایک نوزائیدہ بچے کی نعش زمین پر پڑی تھی اورمراد ملزم دخترم کوپیٹ میں گھونسے مار رہا تھا جبکہ دیگر ملزمان نے دخترم کو قابوکررکھا تھا دخترم چیخ رہی تھی۔دخترم انہی ضربات کی تاب نہ لاکرجاں بحق ہوگئی۔ مراد وغیرہ ملزمان نے دخترم کواغواء کرکے دخترم اور نوزائیدہ بچے کو قتل کرکے زیادتی کی ہے۔ تھانہ صدر پولیس کمالیہ نے تحریری درخواست ملنے پر مقدمہ کا اندراج کر لیا ہے۔