ڈکیتی مزاحمت پر 2 ہندو تاجر قتل، عمرکوٹ میں دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے

عمرکوٹ جھڈو (بی بی سی اردو+ آئی این پی) عمر کوٹ میں دو ہندو تاجروں کے قتل کے خلاف آج دوسرے روز بھی ضلع بھر میں ہڑتال کی گئی۔ تاجروں سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے اِس واقعے کے خلاف عمر کوٹ پریس کلب پر مظاہرہ کر کے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔ مظاہرے اور ہڑتال کی کال تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی لال مالہی سمیت ہندو برادری کے دیگر ارکان نے دی تھی۔