ٹیکساس: سونے کی انگوٹھی 60 برس بعد جھیل سے مل گئی

 ٹیکساس: سونے کی انگوٹھی  60 برس بعد جھیل سے مل گئی

ٹیکساس (نیٹ نیوز) واشنگٹن کی ایک 84سالہ خاتون کی 60برس قبل کھونے والی انگوٹھی مغربی ٹیکساس کی جھیل سے مل گئی ہے، جو انہیں واپس دی جا رہی ہے۔ الزبتھ کلارک نامی خاتون کی انگوٹھی اس وقت پانی میں گر گئی تھی، جب 1954میں وہ اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ سان اینجلو کے قریب اس جھیل پر پکنک منا رہی تھی۔