ننکانہ صاحب: دوستی بس مسافر کے بغیر امرتسر چلی گئی

ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) ننکانہ دوستی بس سروس بغیر کسی مسافر کو لئے ایلیٹ اور پولیس کے کڑے پہرے میں امرتسر (بھارت) روانہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان چلائی جانے والی ننکانہ دوستی بس سروس ہفتہ کے روز بغیر کسی مسافر کو لئے سکیورٹی کے کڑے حصار میں گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب سے امرتسر (بھارت) روانہ ہوگئی۔ دوستی بس سروس عرصہ دراز سے مسلسل خسارے کا شکار چلی آرہی ہے اور  بس کا خالی آنا جانا معمول بن گیا ہے۔