موٹر سائیکل سواروں نے مسلم لیگ فنکشنل شکارپور کے نائب صدر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

شکارپور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع شکارپور کے نائب صدر چاچا غلام سرور سومرو پر موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کے حملے میں جاںبحق ہو گئے، ملزمان فرار، کوئی مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق سٹورگنج تھانے کی حدود صدیق ماڑی کے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع شکارپورکے نائب صدر چاچا غلام سرور سومرو پراس وقت موٹرسائیکل سواروں نے حملہ بول دیا جب وہ اپنی اوطاق پر بیٹھے تھے۔ موٹرسائیکل سواروں نے ان کو سات گولیاں ماریں۔ ملزمان فرار ہوگئے۔ زخمی کو فوری طور پر علاج کے لئے سول ہسپتال شکارپور منتقل کر دیا گیا جہاں سے سکھر منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگئے جس کے بعد مسلم لیگی کارکنان میں غم وغصے کی کیفیت چھاگئی ہے۔