مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کا تحریک انصاف کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان

کوئٹہ (آن لائن) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود ڈومکی نے تحریک انصاف کی جانب سے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ کے حامل حکمران ووٹوں کی جانچ پڑتال اور انتخابی اصلاحات سے خوفزدہ ہیں۔ شاہانہ مزاج کے حامل وزیراعظم، عوام کے مسائل و مشکلات سے بے خبر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ سے خطاب میں کیا۔
حمایت