جنرل جنجوعہ کا خط: بلوچستان حکومت نے مسخ نعشوں کی تحقیقات شروع کردی

کوئٹہ (ثناء نیوز) بلوچستان حکومت نے صوبے کے مختلف حصوں میں پھینکی جانیوالی مسخ نعشوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔صوبائی جنوبی کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے اپنے خط میں صوبائی حکومت سے اس معاملے کی تحقیقات کرنے کی درخواست کی تھی۔ صوبائی سیکرٹری داخلہ حسین درانی نے خط کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا  صوبائی حکومت نے متعلقہ حکام کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
 نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے بتایا صوبائی حکومت ماضی میں ایسے تمام واقعات کی تحقیقات کرتی آئی ہے۔ انہوں نے ایسے معاملات میں سکیورٹی اداروں کے ملوث ہونے کے الزامات کر رد کر دیا۔ ہوم سیکرٹری نے بتایا متعلقہ محکموں کے پاس مختلف علاقوں سے ملنے والی نعشوں کے ریکارڈ موجود ہیں۔ درانی نے بتایا  جن نعشوں کی شناخت نہ ہو سکی انہیں عارضی طور پر دفنا دیا گیا ہے۔
بلوچستان/ تحقیقات