اقوام متحدہ کی سری لنکا سے سیاسی پناہ کے متلاشی پاکستانیوں ‘ افغانوں کی بیدخلی کی مذمت

اقوام متحدہ کی  سری لنکا سے سیاسی پناہ کے متلاشی پاکستانیوں ‘ افغانوں کی بیدخلی کی مذمت

کولمبو (اے ایف پی) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے (یو این ایچ سی آر) نے سری لنکا میں سیاسی پناہ کے متلاشی پاکستانی اور افغانوں کی ملک بدری کی مذمت کی ہے۔ کمشنر نے ایک بیان میں کہا انکی درخواستوں کا فیصلہ ہونے سے پہلے ایسا کرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ 9 جون سے شروع ہونے والے آپریشن میں 214 افغان اور پاکستانی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا اور دو روز کے دوران 18 پاکستانیوں کو سری لنکا سے نکال دیا گیا مزید دس کو بھی زبردستی بیدخل کئے جانے کے خطرے کا سامنا ہے۔ ادھر سری لنکن وزارت خارجہ کے ترجمان نے موقف دیا (یو این سی ایچ آر) اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین سیاسی پناہ لینے والوں کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے میں تاخیر کر رہا ہے۔ پناہ لینے کے خواہشمندوں کی تعداد بڑھی رہی ہے اور ہمیں صحت سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے۔