آزادی مارچ، تحریک انصاف کا وفد کل جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کریگا

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کا وفد آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے کل جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کرے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی آزادی مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات کے بعد کرے گی۔ جماعت اسلامی کے ذرائع کا کہنا ہے احتجاجی مارچ آئینی آپشن ہے مگر جمہوری سسٹم کے لئے مسائل پیدا نہیں ہونے چاہئیں۔ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ان کی پارٹی ایسے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی جس سے سسٹم کو خطرہ ہو۔
تحریک انصاف وفد