نیوزی لینڈ: بس چلاتے ہوئے اخبار پڑھنے پر ڈرائیور معطل

نیوزی لینڈ: بس چلاتے ہوئے اخبار پڑھنے پر ڈرائیور معطل

ویلنگٹن (نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک بس ڈرائیور کو اس وقت نوکری سے ہاتھ دھونے پڑے جب ایک مسافر نے اس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردی جس میں موصوف بس چلاتے ہوئے اخبار کے مطالعے میں مصروف تھے۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کمپنی نے ڈرائیور کو فوری طور پر معطل کردیا۔