میانوالی: سابقہ منگیتر نے بارات کو روک لیا، پولیس کی مداخلت پر دولہا اپنی دلہن لے جانے میں کامیاب، ملزم گرفتار

میانوالی (نامہ نگار) علاقہ پپلاں کے چک نمبر 13ڈی بی میں سابقہ منگیتر نے جھنگ سے آنے والی بارات کو دلہن کے گھر جانے سے روک دیا،کئی گھنٹے بعد پولیس کی مداخلت سے بارات دلہن کے گھر پہنچی۔ پولیس نے سابقہ منگیتر سرفراز سکنہ شیخوپورہ کو گرفتار کرلیا۔ بعدازاں جھنگ سے آئی بارات کا دولہا احسان اپنی دلہن رحمت علی کی بیٹی کو بیاہ کر لے گیا۔