مظفرگڑھ: سیت پور میں زیر تعمیر امام بارگاہ سے 12کلو وزنی دیسی ساختہ بم برآمد‘ ناکارہ بنا دیا گیا‘ مقدمہ درج

مظفرگڑھ (آئی این پی) سیت پور میں زیر تعمیر امام بار گا ہ سے بارہ کلو وزنی دیسی ساختہ بم بر آمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا، مہتمم نے مشکوک واٹر کولر کو دیکھ کر مقامی پولیس کو اطلاع دی ، بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کر کے بم ناکارہ بنا دیا۔ ماہرین کے مطابق بم پھٹنے کی صورت میں تین سو میٹر تک مکمل تباہی ہوسکتی تھی۔ مقدمہ درج کر لیاگیا۔