جرمنی میں اصلی تتلیوں کی طرح اڑنے والی روبوٹک بٹر فلائیز تیار

جرمنی میں اصلی تتلیوں کی طرح  اڑنے والی روبوٹک بٹر فلائیز تیار

برلن (نیٹ نیوز) جرمنی کے ماہرین نے ایسی منفرد روبوٹک تتلیاں تیار کی ہیں جو اصلی تتلیوں کے انداز میں اونچی اڑان اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ حقیقی تتلی کی شکل میں بنائی گئی اس روبوٹ میں پروں کو ہلا کر نا صرف اڑنے کی خاصیت ہے بلکہ یہ اپنی مختصر پرواز مکمل کرنے کے بعد کسی غلطی کے بغیر لینڈنگ کر کے حیران بھی کر دیتی ہیں۔