انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مظہر عالم میانخیل نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں جوڈیشل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا۔ چیف جسٹس نے کہا اصل انصاف وہ ہے جو فوری، سستا اور گھر کی دہلیز پر ملے۔ انہوں نے کہا ہر شہری کو انصاف فراہم کرنا عدلیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اپنے اس فرض کی تکمیل کیلئے عدلیہ کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔